ایک بار پھر کرونا وائرس کی بازگشت سنائی گونج رہی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ ایشائی ممالک میں یہ وائرس کہاں تک پھیلتا ہے اور اس کا سدباب کیا ہوتا ہے۔ اہم ترین اطلاعات کے مطابق سعودی عرب میں ایک مرتبہ پھر اس مہلک وائرس کا آغاز ہوچکا ہے متعدد کیسز سامنے آ کے ہیں۔
سعودی عرب میں کورونا کیسز میں دوبارہ اضافہ، یومیہ کیسز کئی ماہ بعد پہلی مرتبہ 1 ہزار کی سطح سے اوپر چلے گئے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں دوبارہ سے واضح اضافہ ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں رواں سال فروری کے ماہ کے بعد پہلی مرتبہ 1 ہزار سے زائد یومیہ کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔
سعودی وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1029کیسز رپورٹ ہوئے، یوں کورونا کا شکار ہونے والے مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر 774250 ہوگئی ہے۔ وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں 24 گھنٹوں کے دوران 616 مریض شفایاب ہوئے ہیں جبکہ تین کورونا مریضوں کی اموات کی تصدیق بھی کی گئی۔
سعودی عرب میں کورونا سے شفایابی حاصل کرنے والے مریضوں کی کل تعداد 756871 ہوگئی ہے جبکہ کورونا کے باعث اموات کی کل تعداد 9163 بتائی گئی ہے۔
سعودی وزارت صحت کے مطابق مملکت کے مختلف ہسپتالوں میں اس وقت 92 زیر علاج کورونا مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں رواں سال کے دوران کورونا وبا کا زور کافی حد تک کم رہا ہے۔ سعودی عرب کی آبادی کی اکثریت کی کورونا ویکسی نیشن مکمل ہو جانے کے باعث مملکت میں مہلک عالمی وبا کا پھیلاو اور شدت کنٹرول میں ہے، اسی باعث سعودی حکومت مملکت میں بیشتر کورونا پابندیوں کو ختم کر چکی۔ مملکت میں اس وقت بیشتر کورونا سفرین کاروباری اور سماجی پابندیوں کو ختم کیا جا چکا، تاہم حج سیزن کی آمد کے باعث احتیاطی تدابیر بھی اختیار کی جا رہی ہیں۔