شاہ فیصل کالونی میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا اغاز۔
مختلف تھانوں کے تابڑ توڑ چھاپے متعدد گرفتاریاں جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا جارہا ہے۔ گرفتار کارکنوں کو نامعلوم مقام پر رکھ کر اہل خانہ سے بھی چھپایا گیا۔
شہر قائد میں پی ٹی آئ کے کارکنوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا آغاز ہو چکا ہے جس کے تحت پورے کراچی کی غیر مقامی سیاسی پولیس حرکت میں آ چکی ہے۔
گزشتہ شب سولجر بازار تھانے نے شاہ فیصل کالونی میں پی ٹی آئ کے کارکن فیصل قریشی کے گھر چھاپہ مار کر انہیں حراست میں لے لیا اس کے علاؤہ بھی متعدد کارکنان ایسے ہیں جن کو صرف سابق وزیراعظم عمران خان کی حمایت اور ساتھ دینے پر کراچی کے دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے تھانوں نے حراست میں لے کر نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا۔ پی ٹی آئ کے علاقائی عہدے داران نے سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ زرداری لیگ اس وقت امپورٹڈ حکومت کی اتحادی جماعت ہے جو ہر صورت میں پی ٹی آئ کا راستہ روکنے کے در پر ہے جس کی سختی سے مذمت کی جاتی ہے۔
یو سی 7 کے صدر جنید شیخ نے امپورٹڈ حکومت اور اس کے اتحادیوں کی اس بزدلانہ انتقامی کاروائی کو احمقانہ و مذموم فعل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر امپورٹڈ حکومت اور اس کے اتحادی یہ سمجھتے ہیں کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے سپاہی اس انتقامی کارروائی سے خوفزدہ ہو جائیں گے تو یہ ان کی خام خیالی اور خوش فہمی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شہر قائد میں بسنے والے سابق وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہیں اور رہیں گے جس طرح ناجائز چھاپوں کے نام پر چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا ہے اس سے ان کا خوف سامنے آ گیا ہے پی ٹی آئ کی مقبولیت سے خوفزدہ امپورٹڈ حکومت اور اس کے اتحادیوں کا مستقبل تاریک ہے۔